ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں نامعلوم لوگوں کا ایک نوجوان پرحملہ؛ نوجوان شدید زخمی۔ کنداپور شفٹ

بھٹکل میں نامعلوم لوگوں کا ایک نوجوان پرحملہ؛ نوجوان شدید زخمی۔ کنداپور شفٹ

Tue, 07 Dec 2021 00:05:27    S.O. News Service

بھٹکل 6 ڈسمبر (ایس او نیوز) یہآں بدریہ کالونی میں ایک نوجوان پرنامعلوم لوگوں نے دھاردار ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں نوجوان کو شدید زخمی حالت میں کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ نوجوان کی شناخت صدام حُسین (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حملے کی یہ واردات پیرشب قریب ساڑھے دس بجے پیش آئی۔

پتہ چلا ہے کہ جالی روڈ کا رہنے والا صدام بدریہ کالونی میں واقع اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ رات قریب 10:30 بجے ایک کار پر سوار چھ  نامعلوم لوگوں نے اس پر دھاردار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ پتہ چلا ہے کہ حملہ آوروں نے اپنے چہروں کو ڈھانپ رکھا تھا، بعض لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ کار پر نمبر پلیٹ نہیں تھا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ کرنے کے بعد حملہ آوراُسی کار پر سوار ہوکر فرار ہوگئے۔

حملے میں صدام حُسین کے پیٹ اور ہاتھ سمیت جسم کے دیگر حصوں میں بھی چوٹ لگی ہے، اسے پہلے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں سے فوری طور پر کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال کے باہر عوام کا ہجوم جمع ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر دیواکر سمیت مضافاتی پی ایس آئی بھرت اور دیگرعملہ بھی جائے وقوع پر پہنچ گیا۔ پولس حملہ آوروں کے تعلق سے جانکاری جٹانے میں لگی ہوئی ہے اور حملہ کی وجوہات کے تعلق سے بھی مقامی لوگوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

 


Share: